پشاور : میں اپنے شہید دوستوں کے خون کا بدلہ لوں گا ، دہشت گردوں کی 8 گولیاں کھا کر بھی زندہ رہنے والے غازی ولید کا عزم

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 16 دسمبر 2015 17:10

پشاور : میں اپنے شہید دوستوں کے خون کا بدلہ لوں گا ، دہشت گردوں کی 8 گولیاں ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16دسمبر 2015 ء) : آج سے ایک برس قبل سانحہ آرمی پبلک اسکول میں طلبا سمیت 150 افراد شہید ہوئے تھے . زخمی ہونے والوں میں سے کئی طلبا ایسے بھی تھے جنہوں نے اپنی موت کو بہت قریب سے دیکھا لیکن اللہ کو کچھ اور ہی منظور تھا جس نے انہیں ایک ن ئی زندگی بخشی . ایسے ہی لوگوں میں سے ایک طالبعلم ولید بھی تھا.

(جاری ہے)

ولید اپنی کلاس میں پراکٹر کے فرائض سر انجام دیتا تھا . ولید نے اپنے جسم پر دشمن کی آٹھ گولیاں کھانے کے باوجود ہمت نہیں ہاری اور جب اسپتال پہنچا تو خون میں لت پت ولید کو والد بھی پہچان نہ سکے. ولید کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کے بعد مجھے خود یہ معلوم ہوا کہ مجھ میں کتنی ہمت ہے. ولید کی حوصلے اور عزم سے بھری داستان اسی کی زبانی آپ بھی سنیں:

متعلقہ عنوان :