پاکستان دہشتگرد وں کے خلا ف آپریشن کیلئے نائیجیریا کی فوجی مد دکررہا ہے ،پاکستانی سفیر کا انکشاف

نائیجریا کی سیکورٹی ٹیم نے عسکریت پسندی کے خلاف تربیت کے حصول کیلئے پاکستان کا دورہ کیا تھا، نائیجرین وزیر دفاع

بدھ 16 دسمبر 2015 18:05

پاکستان دہشتگرد وں کے خلا ف آپریشن کیلئے نائیجیریا کی فوجی مد دکررہا ..

ابوجا((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16دسمبر۔2015ء) )نائیجریا میں پاکستان کے سفیر آغا عمر فاروق نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان نائیجیریا کو انسداد دہشتگردی اوردہشتگرد گروپ بوکو حرام کے خلا ف آپریشن کیلئے فوجی طیاروں کی دیکھ بھال اور گولہ بارود کے ذریعے مدد فراہم کررہا ہے ۔بدھ کو یہ انکشاف آغا عمر فاروق نے ابوجا میں نائیجریا کے وزیر دفاع دین علی کے ساتھ ملاقا ت کے دوران کیا۔

انکا کہنا تھاکہ دونوں ممالک ایک جیسی تاریخ رکھتے ہیں اور انکے گزشتہ پانچ عشروں سے دفاعی تعلقات قائم ہیں۔دہشتگردی اور عسکریت پسندی کے خلاف یکساں تجربے کے تبادلوں کے ذریعے سلامتی کے شعبے میں تعلقات کو مزید مستحکم کیا جاسکتا ہے ۔انھوں نے کہاکہ دونوں ممالک کو ایک قسم کے چیلنجز کا سامنا ہے اور اشتراک کے مواقع موجود ہیں۔

(جاری ہے)

کئی دہائیوں سے دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے ساتھ نہ صرف دفاعی بلکہ زراعت ،سائنس ، ٹیکنالوجی ا ور تعلیم کے شعبے میں بھی دوطرفہ تعاون کو فروغ دیا ہے ۔

لیکن وزرت دفاع کے ساتھ تعاون تربیت کے شعبوں ، فوج کے انسداد دکار میں اضافے کے طور پر جاری ہے جسے آئندہ بھی برقرار رکھا جائیگا۔ آغا عمر فاروق کا کہنا تھاکہ پاکستان نائیجریا میں انسداد دہشتگردی کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور ہم گولہ بارود کی فراہمی ،جہازوں کی بحالی اور آپریشنل قابلیت کے لحاظ سے ایک اچھا کام کررہے ہیں۔نائیجرین وزیر دفاع نے انکشاف کیاکہ نائیجریا کی ایک سیکورٹی ٹیم نے یہ معلوم کرنے کیلئے پاکستان کا دورہ کیا تھا کہ عسکریت پسندی کے خلاف جنگ میں کس طرح اسکے اہلکاروں کی تربیت کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :