یو ایس اوپن اسکواش چیمپئن شپ پاکستان کے جونیئر کھلاڑی امریکہ روانہ

نوعمر کھلاڑیوں کی محنت رنگ لائے گی،پلیئرز نے بہت محنت کی ہے مایوس نہیں کریں گے، کوچز پرامید

بدھ 16 دسمبر 2015 19:11

یو ایس اوپن اسکواش چیمپئن شپ پاکستان کے جونیئر کھلاڑی امریکہ روانہ

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 دسمبر۔2015ء) یو ایس اوپن اسکواش چیمپئن شپ میں کامیابی کا عزم لیے پاکستان کے جونیئر کھلاڑی امریکہ روانہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

چیمپین شپ 19 سے 22 دسمبر نیو ہیون میں کھیلی جا ئیگی، جس میں پاکستان کے جونیئر کھلاڑی انڈر 15 ، 17 اور انڈر 19 میں ایکشن میں ہوں گے۔کوچز پر امید ہیں کہ نوعمر کھلاڑیوں کی محنت رنگ لائے گی،پلیئرز نے بہت محنت کی ہے مایوس نہیں کریں گے۔جونیئر کی سطح پر پاکستانی کھلاڑی تسلسل کے ساتھ پرفارم کر رہے ہیں،لیکن اس ایونٹ میں انہیں مصری کھلاڑیوں سے سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ۔

متعلقہ عنوان :