پاکستان سپرلیگ کی پانچوں فرنچائز نے کوچز کا انتخاب کرلیا

بدھ 16 دسمبر 2015 19:12

پاکستان سپرلیگ کی پانچوں فرنچائز نے کوچز کا انتخاب کرلیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 دسمبر۔2015ء) پاکستان سپرلیگ کے پانچ فرنچائز اونرز نے کوچنگ اسٹاف کا چناو کرلیا ہے۔ کوچز میں مکی آرتھر، معین خان محمداکرم، پیڈی آپٹن اورڈین جونز جیسے بڑے نام شامل ہیں۔پاکستان سپرلیگ کی پانچ فرنچائز مالکان نے کوچنگ اسٹاف کا انتخاب اور معاہدے کرلیے ہیں۔ کوچز کی معاونت سے اکیس اور بائیس دسمبر کوپانچ کیٹیگریز سے کھلاڑیوں کا چناو کیا جائے گا۔

ہرفرنچائز پلاٹینم، ڈائمنڈ اورگولڈ کیٹیگری سے تین تین، سلور سے پانچ اور ایمرجنگ پلیئرز میں سے دو کرکٹرز چننے کے پابند ہوں گی۔

(جاری ہے)

کراچی کنگز کے ہیڈکوچ جنوبی افریقا کے مکی آرتھر اوران کے معاون مشتاق احمد ہوں گے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ہیڈ کوچ قومی ٹیم کے سابق کپتان اورکوچ معین خان ہوں گے۔جن کی معاونت کے لئے انگلینڈ کے ای ین پونٹ کو چناگیا ہے۔

انگلینڈ اور بھارت کے سابق کوچ اینڈی فلاور بیٹنگ کنسلٹنٹ، قومی ٹیسٹ کرکٹر عبدالرحمٰن کوچ اور منیجر جبکہ گرانٹ لیوڈن پشاور کے فیلڈنگ کوچ اور ٹرینر ہوں گے۔لاہور قلندر کی کوچنگ کے فرائض راجستھان رائلز کے سابق کوچ جنوبی افریقا کے پیڈی آپٹن انجام دیں گے۔اسلام آباد یونائنٹڈ نے سابق آسٹریلوی بیٹسمین ڈین جونز کوہیڈ کوچ مقرر کیاہے۔ ۔

متعلقہ عنوان :