پا کستانی در آمد کنند گان نے بھا رت کے بعد چین سے بڑ ی الا ئچی کی امپورٹ شروع کر دی

چین سے در آ مد کی جا نیوا لی بڑی الا ئچی میں تھوک فروش اور خوردہ فروش ایک کلو پر 1ہزار رو پے سے ز یادہ کامنا فع کما ر ہے ہیں

بدھ 16 دسمبر 2015 19:40

کرا چی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 دسمبر۔2015ء ) پا کستانی در آمد کنند گان نے بھا رت کے بعد چین سے بڑ ی الا ئچی کی امپورٹ شروع کر دی ہے چین سے در آ مد کی جا نیوا لی بڑی الا ئچی میں تھوک فروش اور خوردہ فروش ایک کلو پر 1ہزار رو پے سے ز یادہ کامنا فع کما ر ہے ہیں ۔حیر ت انگیز طور پر کمشنر کرا چی کے ز یر نگرا نی کا م کر نیو الے کنٹرو لر جنرل پرا ئسز بھی بڑی ا لائچی کی چین سے سستی قیمت پر درآمد سے لا علم ہے۔

درآ مد شدہ بڑی الا ئچی کو بھا رت سے در آ مد کا بتا کر ہول سیل میں 2700 روپے اور خوردہ نرخ2810روپے فی کلو پر فروخت کیا جا ر ہا ہے۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتا یا کہ پا کستانی درآمد کنند گان گز شتہ کئی مہینوں سے چین سے بڑ ی الا ئچی کی بھا ری کھیپ در آمد کر رہے ہیں یہ بڑ ی الا ئچی پا کستان پہنچ کرتھوک اور خوردہ سطح پر 1400سے 1600رو پے فی کلو پر دستیا ب ہو تی ہے اور چین سے درآ مد کر دہ بڑ ی الا ئچی کی شکل بھا رتی بڑی الا ئچی سے100فیصد مشا بہت ر کھتی ہے جس کی و جہ سے خر یدار بڑ ی الا ئچی میں تفر یق نہیں کر پا تے اس کا فائدہ تا جر اٹھا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرا ئع نے بتا یا کہ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کو ما نیٹر کر نے کے ساتھ کریانہ مصنوعات کو15روزہ بنیا دوں پر قیمت کا تعین کر نا کمشنر کرا چی کے کنٹرولر جنرل پرا ئسز کی ذ مہ داری ہے لیکن حیران کن امر یہ ہے کہ کنٹرو لر جنرل پرا ئسز بھی قیمتوں کے تعین کے معا ملے میں چشم پو شی اختیا ر کئے ہوئے ہیں اور درآمد کنندگان نے اس صورتحال کا فائدہ اٹھا کر لاکھوں روپے کا منافع کما لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھا رت سے در آ مد کے نام پر سرکاری پرائس لسٹ میں بڑ ی الا ئچی کی ہول سیل قیمت2700روپے اور خوردہ قیمت2810رو پے فی کلو درج کی گئی ہے حا لا نکہ چین سے در آ مد کر دہ بڑ ی الا ئچی کی در آ مد ی قیمت بشمول ہول سیل و خوردہ 1400رو پے سے 1600رو پے کے در میا ن ہے اس طرح تا جر ایک کلو بڑ ی الائچی کی فروخت سے 1ہزار رو پے سے زا ئد منا فع کما ر ہے ہیں اور متعلقہ اداروں کی غفلت کا شکا ر صا ر فین ہو ر ہے ہیں ۔ ۔

متعلقہ عنوان :