کراچی،ینگ لیڈرز فورم این جی او اور وزارت امور برائے نوجوانان، حکومت سندھ کے تحت کراچی کے نوجوانِ کراچی کے لیے سیمینار

بدھ 16 دسمبر 2015 19:46

کرا چی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 دسمبر۔2015ء ) ینگ لیڈرز فورم این جی او اور وزارت امور برائے نوجوانان، حکومت سندھ کے تحت کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں نوجوانِ کراچی کے لیے ایک سیمینار "Indulging Youth Towards Civil Defence"پر منعقد کیا گیا جس میں کراچی کے مختلف یونیورسٹیز کے طلباء و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس سیمینار میں شہر کے مشہور اور نامور ٹرینرز اور اسپیکرز نے نوجوانوں کو سول ڈیفنس کی اہمیت سے روشناس کروایا۔

اس موقع پر خوشی فاوٴنڈیشن کی سی ای او ڈاکٹر ماریہ اکرم نے بنیادی ابتدائی طبی امداد (First Aid)کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور نوجوانوں کو طبی امداد کے اصول بتائے۔العباس اسکاوٴٹس کے اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ کمشنر سندھ عابد علی نے اسکاوٴٹس کے رضاکارانہ اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے انکی ٹریننگ کی اہمیت کو سراہا اور نوجوانوں کو اسکاوٴٹنگ کی ٹریننگ لینا پر زور دیا۔

(جاری ہے)

پروگرام کے مہمانِ خصوصی علی رضا عابدی ممبر قومی اسمبلی نے تقریب کے موضوع کو سراہتے ہوئے پاکستان کے قانون کے مطابق سول ڈیفنس کی اہمیت پر نہ صرف روشنی ڈالی بلکہ اس کو تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کی بھی حکومت سے اپیل کی۔ اس موقع پر مہمان اعزازی پولیس گلشن و جمشید ٹاوٴن اے ایس پی ڈاکٹر فہد احمد نے نوجوانوں کو موجودہ حالات میں سول ڈیفنس کی اہمیت پر زور دیا اور نوجوانوں کو ترغیب اس جانب دلوائی ،انہوں نے اس پروگرام پر عنوان کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے مزید پروگرام نہ صرف کراچی میں بلکہ پورے پاکستان میں ہونا چاہیے اور اس طرح کے پروگرام میں سندھ پولیس ینگ لیڈرز فورم کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی

متعلقہ عنوان :