لاہور، شہر کے مختلف علاقوں میں شہدائے پشاور کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تقریبات کا انعقاد

بدھ 16 دسمبر 2015 19:51

لاہور، شہر کے مختلف علاقوں میں شہدائے پشاور کو خراج عقیدت پیش کرنے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 دسمبر۔2015ء) 16دسمبر کے حوالے سے شہر کے مختلف علاقوں میں شہدائے پشاور کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تقریبات کا انعقاد کیا گیا جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں معروف شاہراہوں پر ڈی جے لگا کر قومی ترانے، ملی نغمے، شہداء کے لئے بنائے گئے گیت سارا دن گیت بجائے جاتے رہے۔ سڑکوں پر ایک منٹ کیلئے اشاروں کو بند کرکے خاموشی اختیار کی گئی۔

(جاری ہے)

معمول سے ہٹ کر ایک منٹ کے لئے اشاروں کی بندش اور خاموشی پر لوگوں نے بھرپور ساتھ دیا۔ شہر بھر کی معروف شاہرات پر بجائے جانے والے نغموں سے یہ محسوس ہوتا تھا کہ سارا شہر شہدائے 16دسمبر کو خراج عقیدت پیش کرنے میں پیش پیش ہے۔ لوگوں نے پہلی مرتبہ ٹریفک اشاروں کو ایک منٹ کے لئے بند کرنے اور خاموشی اختیار کرنے پر بجائے بے صبری اختیار کرنے اور شور شرام کرنے انتہائی صبر وتحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھرپور تعاون کیا۔

متعلقہ عنوان :