کراچی، پاکستان اور ملائیشیا کے مابین تجارت کو وسعت دینے کی کافی گنجائش موجود ہے ، ملائیشین قونصل جنرل

بدھ 16 دسمبر 2015 20:06

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 دسمبر۔2015ء) ملائیشیا کے قونصل جنرل اسماعیل محمد باکری نے کہا ہے کہ پاکستان اور ملائیشیا کے مابین تجارت کو وسعت دینے کی کافی گنجائش موجود ہے اور ملائیشین قونصلیٹ پا کستان میں اپنے ملک کی مصنوعات متعارف کرانے میں اپنی کوششیں جاری رکھے گا ۔ یہ بات آج ملائشین پالم آئل بورڈ کراچی کے آفس میں ڈیری فارمنگ کے لئے فاروق فیڈز اور الائیڈ پروڈکٹس کے تحت ملائیشیا سے آنے والے ایک پام کرنل کیک کی تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

کراچی میں تعینات ملائیشین پام آئل بورڈ کے ریجنل ڈائریکٹر فیروز حیدرکا کہنا تھا کہ ہم صارفین کو یقین دلاتے ہیں کہ ملائیشیا میں پام انڈسٹری میں سخت قواعد و ضوابط اور قوانین پر عمل درآمد یقینی بنایاجاتا ہے تاکہ اعلیٰ اور معیاری اشیا ء فراہم کی جا سکے۔

(جاری ہے)

پالم کرنل کیک ملائیشیا میں تیار ہونے کے بعد پیک بھی وہیں کیا جاتا ہے ، مقامی مارکیٹ میں اس معیاری پام کرنل کیک کی دستیابی ڈیری فارمر صارفین کومحفوظ اور غذائیت سے بھرپور اپنے جانورروں کے لئے غذا خریدنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

پاکستان ملائیشیا کی مصنوعات کی اچھی مارکیٹ بنا ہوا ہے جن میں خاص طور پر ’پام آئل ‘شامل ہے۔انہوں نے فاروق فیڈز اور الائیڈ پروڈکٹس کے چیئرمین حنیف چھاپڑی والا اور المومن کو آپریٹیو ڈیری فارمنگ کے چیئرمین کریم علی کو ملائیشن پام کرنل کیک پاکستان میں متعارف کرانے پر مبارکباد پیش کی اور کہاکہ یہ بازار میں موجود دیگر مصنوعات کے مقابلے میں بہترین ثابت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :