کراچی، آرمی پبلک سکول سانحہ پشاور کے شہداء کی پہلی برسی کے موقع پر شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں،علی زیدی

بدھ 16 دسمبر 2015 20:06

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 دسمبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی ریجن کے آرگنائزر علی زیدی نے سانحہ پشاور آرمی پبلک اسکول کے شہداء کی پہلی برسی کے موقع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آرمی پبلک اسکول سانحہ پشاور کے شہداء کی پہلی برسی کے موقع پر شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ہم اس دن 132بچوں ،9اساتذہ اور سینکڑوں زخمیوں کو کبھی نہیں بھول سکتے۔

(جاری ہے)

معصوم بچوں ، مرد اور عورتوں کا قتل کسی بھی مذہب اور معاشرے میں قابل قبول نہیں ہو سکتا۔سانحہ پشاور نے پوری قوم کویہ مطالبہ کرنے پر متحد کر دیا کہ سیاسی اور فوجی قیادت دونوں دہشت گردی کے خلاف موثر کاروائی عمل میں لائیں ۔پاکستان تحریک انصاف کراچی شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اﷲ تعالی سے دعا گو ہیں کہ اﷲ شہداء کے اہل خانہ کو صبر دے اور شہداء کے درجات بلند کرے۔