بلدیہ شرقی میں ربیع الاول کے انتظامات کے سلسلے میں اجلاس، تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور بلدیاتی افسران کی شرکت

بدھ 16 دسمبر 2015 20:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 دسمبر۔2015ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اﷲ شیخ کی ہدایت پر میونسپل کمشنر نادر خان کی زیر صدارت بلدیہ شرقی میں عید میلاد النبی کے موقع پرعاشقان رسول کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اپنے تمام تر وسائل اور کاوشوں کو بروئے کار لائیں ، افسران و عملہ کسی بھی قسم کی کوتاہی کے بغیر بلدیاتی سہولیات کے حوالے سے انتظامات تیز کردیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپرنٹینڈنگ انجینئر پریم چند کے ہمراہ تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور دیگر اہم اداروں کے نمائندوں کے علاوہ بلدیہ شرقی کے تمام محکموں کے سربراہان سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

میونسپل کمشنر نادر خان نے کہا کہ ماہ ربیع الاول میں اتحادو یکجہتی وہم آہنگی کی فضاء کو برقرار رکھتے ہوئے جشن عید میلادالنبی منایا جائیگا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور علاقہ معزیزین سے انکے مسائل سنے گئے جس میں جلوس کے راستے میں دشواریوں کے حوالے سے شکایات سامنے آئیں جبکہ علماء کرام اور جلوس انتظامیہ کی طرف سے پہلوان گوٹھ ، لائینز ایریا، ریلوے سوسائٹی ، چاندنی چوک ، سندھی مسلم سوسائٹی اور فیضان مدینہ کے اطراف صفائی وستھرائی، سیوریج کے مسائل اور فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے شکایات موصول ہوئیں جبکہ تجاوزات کے خاتمے کے سلسلے میں بھی کہاگیا اس کے علاوہ ربیع الاول کے ماہ میں لوڈشیڈنگ کے دورانیے کو کم کرنے بھی درخواست کی گئی۔

میونسپل کمشنر نادر خان نے اس موقع پرکہاکہ بلدیہ شرقی کی انتظامیہ نے عید میلادالنبی کے سلسلے میں بلدیہ شرقی میں انتظاما ت کا آغاز کردیا گیا ہے اس سلسلے میں بلدیہ شرقی میں صفائی و ستھرائی اور بالخصوص روشنی کے انتظامات کو یقینی بنانے کے عمل میں مصروف ہے جبکہ سیوریج کے مسائل کے حل کیلئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران سے میٹنگ کرکے انتظامات کو یقینی بنایا جائیگا ، انہوں نے کہا کہ آپس میں مکمل کو آرڈینیشن اور تعاون سے انتظامات کو حتمی شکل دی جائیگی ، ہمارے افسران و عملہ علاقے کے نمائندوں اور علماء کرام سے مکمل کو آرڈینیشن کرکے انتظامات یقینی بنائیں گے ۔

ا س موقع پر علماء کرام نے کہا کہ جیسے پچھلے سال عید میلادالبنی کے موقع پر انتظامات کیئے گئے تھے ہم امید کرتے ہیں کہ اسی طرح اس سال بھی اسی نوعیت کے انتظامات انجام دیئے جائیں گے ۔میونسپل کمشنر نادر خان نے اس موقع پر علماء کرام اور علاقہ معززین کو یقینی دہانی کرائی کہ پچھلے سال سے بہتر اس سال انتظامات کیئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :