کمشنر کرا چی کی جانب سے سانحہ آرمی پبلک اسکو ل پشاور کے شہید بچوں کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی

بدھ 16 دسمبر 2015 20:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 دسمبر۔2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کمشنر آفس میں سانحہ آرمی پبلک اسکو ل پشاور کے شہید بچوں کی یادمیں اور ان کے والدین کے ساتھ ظہا ر یکجہتی کے حوالے سے انکی جا نب سے فاتحہ خوانی اور تعزیتی دعا کی ،کمشنرکراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ معصوم شہداء و استا زہ آرمی پبلک اسکو ل پشاور کااور انکی قربا نیوں کو کبھی نہیں بھلا یا جا سکتا ،ان خیالات کا اظہا ر انھو ں نے کمشنر دفتر میں معذور و بزرگوں کیلئے کمشنر آفس میں لگائی جا نے والی لفٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب کے آغاز میں شہداء آرمی پبلک اسکو ل(پشاور) کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور شہداکو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔

کمشنرکراچی شعیب احمدصدیقی نے کہا کہ پو ری قوم کا حوصلہ جوان ہے اور بہادر قوم وہ ہو تی ہے جو کہ کسی بھی مصیبت یا پر یشانی میں متحد ہو کر مقابلہ کر تی ہے اور اپنا حوصلہ بلند رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر ان کا کہنا تھا کہ کمشنر آفس میں اب معذور اور بزرگوں کی سہولت کیلئے لفٹ کی سہولت مو جو د ہے صرف معذور اور بزرگ لوگ اس سہولت سے مستفید ہوسکیں گے اور انھیں اپنے مسائل سے آگاہی کیلئے کمشنر سے ملنے میں پر یشانی کا سامنانہیں کرنا پڑے گا، اس دفتر کے دروازے تمام لو گوں کیلئے 24 گھنٹے کھلے ہیں، اس مو قع پر ایڈیشنل کمشنر ون محمد اسلم کھو سو ،ڈائر یکٹر پلاننگ اینڈ ڈوپلمنٹ ڈیپا رٹمنٹ سید محمد شکیب ،ڈائر یکٹر لو کل گورنمنٹ محترمہ روبینہ آصف ، اسسٹنٹ کمشنر جنرل کراچی شاہ زیب شیخ ، کمشنر کراچی یو تھ ٹیم ،لٹل پیپلزپاکستان ،معذور افراد ،کمشنر آفس اور ریسکیو 1299 کے افسران اور ملا زمین بھی شریک تھے ۔

متعلقہ عنوان :