سعودی ولی عہد نے سیکورٹی فورسز کو سرحدی علاقوں میں گوریلا جنگ کے اختیارات دے دیئے

گوریلا جنگ کیلئے 4 اسپیشل گروپ تشکیل،جنگجوؤں کی تلاش ،تعاقب ،گرفتار اور فائرنگ کرنے کے اختیار تفویض کئے گئے ہیں

بدھ 16 دسمبر 2015 20:23

سعودی ولی عہد نے سیکورٹی فورسز کو سرحدی علاقوں میں گوریلا جنگ کے اختیارات ..

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 دسمبر۔2015ء) سعودی عرب کے ولی عہد و نائب وزیر اعظم اوروزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نائف نے سیکورٹی فورسز کو سرحدی علاقوں میں گوریلا جنگ کے اختیارات دے دیئے ہیں۔کوہستانی سرحدی علاقوں میں گوریلا جنگ کیلئے 4 اسپیشل گروپ تشکیل دیدیئے گئے ہیں انہیں جنگجوؤں کی تلاش کرنے،تعاقب کرنے،گرفتار کرنے اور فائرنگ کرنے کے اختیار تفویض کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

شہزادہ محمد بن نائف نے سیکورٹی فورسز کا تربیتی پروگرام مکمل کرنے،اسلحہ سے لیس کرنے کا حکم نامی بھی جاری کیا ہے۔دوسری جانب وزارت داخلہ کے سیکورٹی افسران نے مملکت کے مختلف علاقوں سے 18 سعودی اور3 یمنی دہشت گردوں کو گرفتار کیاہے۔ان میں سے بعض منی لانڈرنگ میں بھی ملوث ہیں۔سعودی وزارت داخلہ کے ایک اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 8 ماہ کے دوران 1678 دہشت گرد حراست میں لئے گئے ہیں۔ان میں 84 فیصد سعودی اور باقی یمنی ہیں۔

متعلقہ عنوان :