سپورٹس بورڈ پنجاب کی بوائز اور گرلز ٹیموں نے بین الصوبائی ٹیبل ٹینس چمپئن شپ جیت لی

بوائز انڈر 17کی ٹیم نے فائنل میں سندھ کو 3-0، گرلز انڈر16کی ٹیم نے خیبر پختونخوا کو 3-2سے شکست دی

بدھ 16 دسمبر 2015 20:34

سپورٹس بورڈ پنجاب کی بوائز اور گرلز ٹیموں نے بین الصوبائی ٹیبل ٹینس ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 دسمبر۔2015ء ) سپورٹس بورڈ پنجاب کی بوائز اور گرلز ٹیموں نے بین الصوبائی ٹیبل ٹینس چمپئن شپ جیت لی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور نے چمپئن شپ جیتنے پر ٹیموں کو مبارکباد دی ہے۔بدھ کے روزحیدر آباد میں ہونیوالی بین الصوبائی ٹیبل ٹینس چمپئن شپ میں سپورٹس بورڈ پنجاب کی بوائز انڈر17کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میں سندھ کو 3-0سے شکست دی۔

سندھ کی ٹیم دوسرے جبکہ خیبر پختونخوا کی ٹیم تیسرے نمبر پر رہی۔ پنجاب کے فیضان نے سندھ کے مہدی کو 3-0پنجاب کے مصطفیٰ نے سندھ کے حمزہ کو 3-0جبکہ پنجاب کے ہی عبداﷲ نے سندھ کے کیف کو 3-0سے ہرایا۔دوسرے میچ میں پنجاب کے فیضان نے کے پی کے عمام کو 3-0پنجاب کے مصطفی نے کے پی کے عبید کو 3-1جبکہ پنجاب کے ہی عبیداﷲ نے کے پی کے آفاق کو 3-0سے شکست دی۔

(جاری ہے)

گرلز انڈر16کے مقابلوں میں پنجاب نے خیبر پختونخوا کو 3-2سے شکست دی،خیبر پختونخوا اور سندھ کی ٹیمیں بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پررہیں۔

پنجاب کی ٹیم کو بہتر سکور پوائنٹ کی بنیاد پر فاتح قرار دیا گیا۔پنجاب کی تانیہ نے کے پی کی اقراء کو 3-2، کے پی کی کائنات نے پنجاب کی حرا کو 3-2، پنجاب کی زینب نے کے پی کی حفصہ کو 3-1، کے پی کی کائنات نے پنجا ب کی تانیہ کو 3-2جبکہ پنجاب کی حرا نے کے پی کی اقراء کو 3-0سے ہرایا۔دوسرے میچ میں سندھ نے پنجاب کو 3-2سے شکست دی، پنجاب کی تانیہ نے سندھ کی حلیمہ کو 3-0، سندھ کی حریم نے پنجاب کی حرا کو 3-2، پنجاب کی زینب نے سند ھ کی مہک کو 3-0،سندھ کی حریم نے پنجاب کی تانیہ کو 3-1جبکہ سندھ کی حلیمہ نے پنجاب کی حرا کو 3-1کو مات دی۔

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور نے بین الصوبائی ٹیبل ٹینس چیمپیئن شپ جیتنے پر سپورٹس بورڈ پنجاب کی بوائز اور گرلز کی ٹیموں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیموں نے چیمپیئن شپ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ہے، کھلاڑیوں کی محنت رنگ لائی، کھلاڑی اسی محنت سے اپنا سفر جاری رکھیں اور بین الاقوامی مقابلوں میں بھی ملک کا نام روشن کریں۔

متعلقہ عنوان :