کرسمس ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ،جے سی کنگز الیون اور لوپاکستان الیون فائنل میں پہنچ گئے

بدھ 16 دسمبر 2015 20:36

کرسمس ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ،جے سی کنگز الیون اور لوپاکستان الیون ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 دسمبر۔2015ء ) سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے مسیحی برادری کے کرسمس کے موقع پر سپورٹس ٹورنامنٹ تیسرے روز بھی جاری رہا، اتفاق کرکٹ گراؤنڈ میں ہونیوالے کرسمس ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ میں جے سی کنگز الیون اور لوپاکستان الیون کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں، فائنل 17دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

پہلے سیمی فائنل میں جے سی کنگز الیون نے ووسی الیون کو 22رنز سے شکست دیدی،جے سی کنگز الیون نے 6وکٹوں کے نقصان پر 142رنز بنائے جس کے جواب میں ووسی الیون کی پوری ٹیم 120رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

دوسرے سیمی فائنل میں لوپاکستان الیون نے سینٹ میری کلب کو 4رنز سے ہرادیا، لوپاکستان الیون نے 7وکٹوں کے نقصان پر97رنز بنائے ، سینٹ میری کلب مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا۔باسکٹ بال کے مقابلوں میں ہوپ فار لائٹ کلب نے فاسٹ کلب جبکہ گلوبل پیس کلب نے ہوپ فار لائٹ کی بی ٹیم کو ہرادیا۔

متعلقہ عنوان :