موم بتیاں جلانا ہمارا مذہبی یا معاشرتی طریقہ کار نہیں ۔ اگر شہداء کے لیے قرآن خوانی یا فاتحہ خوانی ہوتی تو زیادہ بہتر ہوتا، شہریار خان مہر

بدھ 16 دسمبر 2015 22:26

موم بتیاں جلانا ہمارا مذہبی یا معاشرتی طریقہ کار نہیں ۔ اگر شہداء کے ..

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 دسمبر۔2015ء ) مسلم لیگ (فنکشنل) کے رکن سندھ اسمبلی شہریار خان مہر نے سانحہ پشاور کے شہداء کو خراج عقیدت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موم بتیاں جلانا ہمارا مذہبی یا معاشرتی طریقہ کار نہیں ۔

(جاری ہے)

اگر شہداء کے لیے سندھ اسمبلی میں قرآن خوانی یا فاتحہ خوانی کی کوئی تقریب کا انعقاد کیا جاتا تو زیادہ بہتر ہوتا ۔ فاتحہ خوانی کے موقع پر انہوں نے تجویز پیش کی کہ سندھ اسمبلی کے اجلاس کے بعد اسمبلی کے کسی ہال میں جمع ہو کر تمام اراکین شہداء کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کر سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :