کراچی آپریشن آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گا، گزشتہ چند دنوں میں اداروں کو لڑانے کی کوشش کی گئی، وزیر اعلیٰ کو کارروائی سے متعلق بتانا غلط بات نہیں ،صوبے کے سربراہ کو پیشگی اطلاع دینے میں کوئی برائی نہیں
مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کاپریس کانفرنس سے خطاب
بدھ 16 دسمبر 2015 22:34
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 دسمبر۔2015ء) مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا، گزشتہ چند دنوں میں ادارں کو لڑانے کی کوشش کی گئی، وزیر اعلیٰ کو کارروائی سے متعلق بتانا غلط بات نہیں ہے۔ وہ بدھ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ سندھ کے مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ دوسرے صوبوں میں رینجرز کو اختیار کیوں نہیں دیئے جاتے، رینجرز کو جو اختیارات ہیں وہ رہیں گے،رینجرزکے کسی خصوصی اختیار میں کمی نہیں کی، اس کے تحت کارروائی کریں گے،ہمیں رینجرز پر آج بھی اتنا ہی اعتماد ہے جتنا کل تھااور آگے بھی رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ دوسرے صوبوں میں رینجرز کو کرپشن کے خاتمے کا اختیار کیوں نہیں ہے، رینجرز کو ایسے معاملات میں نہ ڈالیں کہ کل ان پر تنقید ہو، رینجرز کو آئین کے تحت آئین کے تحت اختیارات دیئے گئے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ صوبے کے سربراہ کو پیشگی اطلاع دینے میں کوئی برائی نہیں۔ رینجرز آپریشن پہلے کی طرح جاری رہے گا۔ پچھلے چند دنوں میں ملکی اداروں کو لڑانے کی کوشش کی گئی، ایسا کرنے والے ناکام ہو گئے ہیں،کیا دوسرے صوبوں میں کرپشن نہیں اگر رینجرز نے کرپشن ہی پکڑنی ہے تو پنجاب میں بھیجا جائے، ہم رینجرز کو تنقید سے بچانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے قرارداد لا کر اپنا وعدہ پورا کیاہے، اگر کسی کے پاس کوئی ثبوت ہیں تو وہ پیش کرے،ہم عوام کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام کرینگے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.