ہم سب نے مل کر ٹیکس نیٹ سکیم کو کامیاب بنانا ہے ،تاجروں میں پایا جانے والا خوف ختم کرینگے، ٹیکس دہندگان پر ود ہولڈنگ ٹیکس عائد نہیں ‘وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی تاجروں سے مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو

بدھ 16 دسمبر 2015 22:34

ہم سب نے مل کر ٹیکس نیٹ سکیم کو کامیاب بنانا ہے ،تاجروں میں پایا جانے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 دسمبر۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہم سب نے مل کر ٹیکس نیٹ اسکیم کو کامیاب بنانا ہے، تاجروں میں پایا جانے والا خوف ختم کرینگے۔ ٹیکس دہندگان پر آج بھی ود ہولڈنگ ٹیکس نہیں ہے ۔ وہ بدھ کو ود ہولڈنگ ٹیکس کے معاملے تاجروں سے مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹیکس دہندگان پر آج بھی ود ہولڈنگ ٹیکس نہیں ہے ۔

مذاکرات میں بینک ترسیلات پر ود ہولڈنگ ٹیکس کے خاتمے کے معاملے پر بات چیت ہوئی ہم سب نے مل کر ٹیکس نیٹ کو کامیاب بنانا ہے ۔ تاجروں میں پایا جانے والا خوف ختم کرینگے اورتاجروں کے تحفظات دور کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ نان فائلرز کیلئے سکیم کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ۔ نئی سکیم پر عمل درآمد کا منصوبہ آئندہ چند روز تک مکمل ہو جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :