ملیر کینٹ کراچی میں آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہید بچوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے حوالے سے تقریب

بدھ 16 دسمبر 2015 22:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 دسمبر۔2015ء) ملیر کینٹ کراچی میں آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہید بچوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

تقریب میں شہداء آرمی پبلک اسکول کے لئے فاتحہ پڑھی گئی اور دعائے مغفرت کی گئی۔ تقریب میں کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار اور ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے شرکت کی۔ شہداء کے ایصال ثواب اور انہیں خراج پیش کرنے کے لئے سب سے بڑی تقریب پشاور میں ہوئی جس کے بعد کراچی میں ہونے والی تقریب سب سے بڑی تھی۔

متعلقہ عنوان :