کراچی میں شہریوں نے ڈاکوکوپکڑ کر اسے آ گ لگا دی ،لاش ہسپتال منتقل

جمعرات 17 دسمبر 2015 00:02

کراچی میں شہریوں نے ڈاکوکوپکڑ کر اسے آ گ لگا دی ،لاش ہسپتال منتقل

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16دسمبر۔2015ء) نیوکراچی سندھ ہوٹل کے قریب شہریوں نے ڈاکو کومبینہ طورپر آگ لگا کر ہلاک کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہناہے کہ شہریوں نے ڈاکو کو پکڑا اور اسے شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد تیل چھڑک کر آ گ لگا دی جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکو کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :