آصف علی زرداری سعودی حکومت کی دعوت پر سعودی عرب پہنچ گئے

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 17 دسمبر 2015 00:05

آصف علی زرداری سعودی حکومت کی دعوت پر سعودی عرب پہنچ گئے

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16دسمبر۔2015ء) سابق صدر آصف علی زرداری سعودی حکومت کی دعوت پر دورہ کیلئے ریاض پہنچ گئے جبکہ داخلہ رحمان ملک بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق آصف زرداری کے پاکستان آنے یا نہ آنے کا فیصلہ سعودی عرب میں ہو گا جبکہ آصف علی زرداری نے رحمان ملک کو دبئی طلب کیا تھا اور رحمان ملک ان کے ہمراہ دبئی سے سعودی عرب کیلئے روانہ ہوئے۔رحمان ملک نے دبئی روانگی سے قبل اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں۔سابق صدر سعودی عرب کی دعوت پر دورہ پر گئے ہیں جہاں ان کی اعلیٰ سعودی حکام سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔