کویت ائیر لائن نے نیویارک سے لندن کیلئے اپنی پروازیں بند کرنے کا اعلان کردیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 17 دسمبر 2015 01:01

کویت ائیر لائن نے نیویارک سے لندن کیلئے اپنی پروازیں بند کرنے کا اعلان ..
نیویارک(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.16دسمبر 2015 ء) کویت ائیر لائن نے نیویارک سے لندن کیلئے اپنی پروازیں بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق دنیا کی معروف کویت ائیر لائن نے نیویارک سے لندن کیلئے اپنی پروازیں بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

کویت ائیر لائن کی انتظامیہ کی جانب سے یہ اعلان امریکہ کی جانب سے کویت ائیر لائن پر اسرائیلی مسافروں کو سفر کی اجازت دینے کیلئے ڈالے جانے دباو کے بعد کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کویت ائیر لائن نے اپنی پروازوں پر اسرائیلی شہریوں کا سفر کرنا بند کر رکھا ہے۔