نوبل امن انعام سائیکل کو دیا جائے۔ مہم کا آغاز ہوگیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 17 دسمبر 2015 02:21

نوبل امن انعام سائیکل کو دیا جائے۔ مہم کا آغاز ہوگیا
روم(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.16دسمبر 2015 ء) ایک اطالوی ریڈیو پروگرام نے سائیکل کو نوبل امن انعام دئیے جانے کے حوالے سے اپنی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔کیٹرپلر اٹلی کے رائے ریڈیو 2 کا مقبول پروگرام ہے۔اس نے سائیکل کو نوبل امن انعام دلانے کی مہم کے سلسلے میں ”بائیک دی نوبل “نامی ایک آن لائن پٹیشن کے لیے لوگوں سے دستخط لینے شروع کر دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

ریڈیو اسٹیشن کا خیال ہے کہ سائیکل کو پرامن ترین اور دنیا بھرکی تحریکوں میں آزادی پسند لوگوں کا ذریعہ آمدورفت ہونے کی وجہ سے نوبل امن انعام ملنا چاہیے۔سائیکل کی شان میں قصیدے پڑھتی ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ سائیکل امن کا ذریعہ ہے۔ یہ بنی نوع انسان کا جمہوری ذریعہ سفر ہے۔یہ جنگوں اور آلودگی کی وجہ نہیں بنتی۔ یہ کار حادثوں کو کم کرتی ہے۔ریڈیو اسٹیشن کا کہنا ہے کہ فروری 2016 میں سائیکل کو اس کا ”حق“ دلانے کے لیے اوسلو میں ایک علامتی ریلی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔