بلدیاتی انتخابات میں ملتوی شدہ انتخابات کے لیے پولنگ آج جاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 17 دسمبر 2015 10:39

بلدیاتی انتخابات میں ملتوی شدہ انتخابات کے لیے پولنگ آج جاری

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17دسمبر 2015 ء) : سندھ اور پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے تینوں مراحل کے دوران ملتوی شدہ حلقوں میں پولنگ کا سلسلہ آج جاری ہے۔ جن میں سندھ کے 15اور پنجاب کے 21اضلاع شامل ہیں۔سندھ کی 44،پنجاب کی 57یونین کونسلز کیلئے ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پولنگ آج شام ساڑھے 5 بجے تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

سندھ حکومت کی درخواست پرسانگھڑ اور بدین میں کشیدگی بڑھنے کے باعث بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیے گئے۔

سانگھڑ میں دو روز قبل سیاسی جماعتوں کے کارکنان میں تصادم اور ہلاکتوں کے نتیجے میں حالات کشیدہ ہو گئے تھے جس کے بعد سانگھڑ اور بدین کے اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ ایک مرتبہ پھر سے ملتوی ہو گئی ہے. الیکشن کمیشن نے ان اضلاع میں انتخابات کے التواء کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا. امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے پر نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :