بنگلا دیش پریمیئر لیگ کو زبردست مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا

جمعرات 17 دسمبر 2015 10:59

بنگلا دیش پریمیئر لیگ کو زبردست مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا

ڈھاکا (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار17دسمبر- 2015ء)بنگلا دیش پریمیئر لیگ کا آغاز رنگا رنگا انداز میں ہوا لیکن بھاری مالی نقصان نے اس کا اختتام پھیکا کر دیا ، آخری تقریب بھی برائے نام سی ہوئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بنگلا دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے تیسرے ایڈیشن میں ٹورنامنٹ تو زبردست رہا لیکن ذرائع کے مطابق لیگ انتظامیہ کو ممکنہ تخمینے سے زیادہ نقصان ہو گیا ہے ۔ رپورٹس کے مطابق لیگ کو 5 کروڑ ٹَکا یا تقریبا 7 کروڑ پاکستانی روپے کا مالی خسارہ ہوا جس کے باعث اختتامی تقریب کچھ خاص نہ ہوئی ۔ بجٹ نہ ہونے کے باعث بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے اختتامی تقریب مختصر کر دی تھی ۔ شدید مالی خسارے نے بورڈ اور لیگ انتظامیہ میں اختلافات پیدا کر دیئے ہیں ۔