چیلسی منیجر جوزے مورینہو بمشکل ’’ نوکری ‘‘ بچانے میں کامیاب رہے

جمعرات 17 دسمبر 2015 11:49

چیلسی منیجر جوزے مورینہو بمشکل ’’ نوکری ‘‘ بچانے میں کامیاب رہے

لندن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار17دسمبر- 2015ء) انگلش پریمیر لیگ کی دفاعی چیمپین چیلسی کے مالک رومان ابراہیمووچ نے لیگ میں 9 شکستو ں کے بعد ٹیم منیجر جوزے مورینہو کو وضاحت کیلئے طلب کرکے انہیں عہدے سے برطرف کر نے کی سفارش بھی کردی جس پر بورڈ میٹنگ میں ووٹنگ ہوئی اور مورینہو کوعہدے سے ہٹانے کے حق میں 2اور ایک اور موقع دینے کے حق میں 3 ووٹ آئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مورینہو کی نوکری فی الحال تو بچ گئی ہے تاہم فراغت کی تلوار ان کے سرپر لٹکتی رہے گی کیوں کہ ٹیم مالک نے بورڈ میٹنگ میں یہاں تک کہہ دیا ہے کہ مورینہو کو فارغ کرنے کیلئے ان کو معاہدے کے تحت باقی رقم بھی ادا کردی جا ئے ۔