قومی جونیئر تائیکوانڈو چیمپئن شپ سے نئے کھلا ڑی سامنے آئیں گے،جاوید کریم

جمعرات 17 دسمبر 2015 12:02

قومی جونیئر تائیکوانڈو چیمپئن شپ سے نئے کھلا ڑی سامنے آئیں گے،جاوید ..

اسلام آباد ۔ 17 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17دسمبر۔2015ء) قومی تائیکوانڈو ٹیم کے ہیڈکوچ جاوید کریم نے کہا ہے کہ قومی جونیئر تائیکوانڈو چیمپئن شپ سے نئے کھلاڑی سامنے آئیں گے اور چیمپئن شپ میں اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ میں شامل کیا جائے گا۔ جمعرات کے روز اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تائیکوانڈو کے زیر اہتمام کورین ایمبسیڈر جونیئر نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ کل جمعہ سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد کے حمیدی ہال میں شروع ہوگی جس میں ملک بھر سے مختلف ٹیموں اور کلبوں کے کھلاڑی شرکت کریں گے جن میں پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، سندھ، پاکستان آرمی، پاکستان پولیس، پاکستان ایئر فورس، پاکستان نیوی، ہائرایجوکیشن کمیشن ، اسلام آباد، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ہیڈ کوچ جاوید کریم نے کہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس ، اسلام آباد میں جاری ہے جس میں ملک بھر سے 21 مرد اور 10 خواتین کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں، ان کا تعلق پاکستان آرمی، پاکستان ریلوے، ہائرایجوکیشن کمیشن، بلوچستان، گلگت بلتستان اور فاٹا سے ہے اور ان کھلاڑیوں کا انتخاب قومی تائیکوانڈو چیمپئن شپ کے دوران میرٹ پر کیاگیا تھا۔