ہوا برائے فروخت۔۔۔۔کینیڈین کمپنی نے بوتلوں میں ہوا بھر کر چائنہ کو فروخت کرنا شروع کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 17 دسمبر 2015 12:05

ہوا برائے فروخت۔۔۔۔کینیڈین کمپنی نے بوتلوں میں ہوا بھر کر چائنہ کو ..

کینیڈا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17دسمبر 2015 ء): ویسے تو مارکیٹ میں قدرتی اشیا کی خریدو فروخت جاری ہی رہتی ہے لیکن اس مرتبہ کینیڈین کمپنی نے ہوا ہی کو بوتلوں میں بھر کر فروخت کرنا شروع کر دیا ہے . جی ہاں! کینیڈین کمپنی نے تازہ ہوا بوتلوں میں بھر کر چین کو فروخت کرنے کا آغاز کر دیا ہے . اور تو اور ان کا کہنا ہے کہ تازہ ہوا کی فروخت اور مانگ میں اضافہ بھی ہو رہا ہے.

وائٹیلیٹی ائیر نامی اس کمپنی کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں تازہ ہوا کے 500 کنستر تیار کیے گئے جنہیں بینف کے راکی ماؤنٹین ٹاؤن سے بھرا گیا تھا. ان کنستروں کو فروخت کے لیے گذشتہ ماہ چین بھجوایا گیا جو دو ہفتوں کے درمیان ہی سب کے سب فروخت ہو گئے.

(جاری ہے)

چائنہ آپریشن کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے ک اب ہم اپنے آنے والے آرڈر کے لیے تازہ ہوا کے کنستروں کی تیاری کر رہے ہیں جن کی تعداد قریباً ایک ہزار کے قریب ہو گی.

تازہ ہوا سے بھرے ان کنستروں کو جسامت کے اعتبار سے 14 سے 20 ڈالر میں فروخت کیا جاتا ہے. شمالی چائنہ میں اکثر ہی سموگ (دھوئیں اور دھند کا امتزاج) دیکھنے میں آتا ہے جس کے باعث ٹریفک کی روانی اور مسافروں کو سفر میں بھی دشواری کا سامنا ہوتا ہے. وائٹیلیٹی ائیر کمپنی کے دوسرے بانی کا کہنا ہے کہ مجھے اس بزنس کا خیلا تب آیا جب میں نے آن لائن شاپنگ ویب سائٹ ای بے پر ہوا سے بھرا ایک بیگ 99 سینٹس کی قیمت فروخت کے ساتھ دیکھا.

ہم کچھ منفرد اور شکستہ کرنے کے خوہاشمند تھے سو ہم نے سوچا کیوں نہ ہوا ہی فروخت کی جائے. ایڈمنٹن کے رہائشی ایک شخص نے بتایا کہ اسے بینف جانے کے لیے 4 گھنٹوں کا وقت درکار ہوتا ہے جس کے بعد اسے تازہ ہوا بوتلو ں میں بھرنے میں 10 گھنٹے تک کا وقت لگ جاتا ہے. کمپنی کے بانی نے مزید بتایا کہ شمالی امریکہ میں ہم تازہ ہوا کی قدر نہیں کرتے لیکن چین میں حالات مختلف ہیں. جس کے بعد ہوا کو فروخت کرنے کا خیال آیا اور اسے بزنس کی شکل دے دی گئی.