سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن فٹ بال ٹورنامنٹ کے دوکوارٹر فائنل مقابلے پرسوں کھیلے جائیں گے

جمعرات 17 دسمبر 2015 12:11

سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن فٹ بال ٹورنامنٹ کے دوکوارٹر فائنل مقابلے پرسوں ..

اسلام آباد ۔ 17 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17دسمبر۔2015ء) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن فٹ بال ٹورنامنٹ کے دو کوارٹر فائنل مقابلے ہفتہ کو ٹی اینڈ ٹی گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ راوی اور ینگسسٹر کلب کے درمیان دن ایک بجے کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے میچ میں اکبر کلب اور اسلام آباد اکیڈمی کلب کی ٹیمیں سہ پہر تین بجے مدمقابل ہوں گی۔

(جاری ہے)

آرگنائزنگ سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں اسلام آباد کی بہترین 20 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں اکبر کلب، مہران کلب، ماڈل ٹاؤن کلب، الفیصل کلب، کرن کلب، ہما کلب، ذیشان کلب، غوری کلب، اسلام آباد اکیڈمی کلب، پونا کلب، القائم کلب، حیدری کلب، ینگسسٹرکلب، قائداعظم کلب، بولان کلب، راوی کلب، جناح کلب، رمناکلب ، پی ٹی سی ایل یوتھ کلب اور اسلام آباد کلب کی ٹیمیں شامل ہیں۔