اسلام آباد کرسمس چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کل شروع ہو گا

جمعرات 17 دسمبر 2015 12:11

اسلام آباد کرسمس چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کل شروع ہو گا

اسلام آباد ۔ 17 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17دسمبر۔2015ء) اسلام آباد کرسمس چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کل جمعہ سے جی سیون ٹو فالکن کلب فٹ بال گراؤنڈ پر شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری ذیشان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور ٹورنامنٹ میں اسلام آباد کی 12 ٹیمیں ناک آؤٹ سسٹم پر شرکت کریں گی اور ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 20 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے دو میچز کل جمعہ کو کھیلے جائیں گے۔