برطانیہ کے لیے زہریلی دھند اور خونی بارش کی وارننگ۔ لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعرات 17 دسمبر 2015 12:15

برطانیہ کے لیے زہریلی دھند اور خونی بارش کی وارننگ۔ لوگوں کو گھروں ..

برطانیہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17دسمبر2015ء) حکام نے خبردار کیا ہےکہ دھند اور دھویں کا بادل برطانیہ پر سایہ فگن ہو سکتا ہے۔ ڈیپارٹمنٹ فار فوڈ، ایگری کلچر اینڈ رورل افیئرز (ڈیفرا) نے ہوائی آلودگی کےلیے لیول 8ریڈ الرٹ جاری کی ہے۔ ماہرین نے جمعرات 17 دسمبر کو لوگوں کو گھروں میں رہنے کی اپیل کر دی ہے۔ دھند اور دھویں کا یہ بادل صحارا سےبرطانیہ پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

زہریلی دھول اور خونی بارش(بلڈ رین) کا یہ بادل ساؤتھ اور سنٹرل انگلینڈ کے علاقوں کو متاثر کرے گا۔ ڈیفرا نےسانس اور دل کے مریضوں کو دوائیاں ساتھ رکھنےکو کہا ہے۔ خونی بارش یا Blood Rain بادلوں کے اس پانی کو کہا جا تا ہے ، جس میں صحرا کی ریت شامل ہو۔ جب یہ پانی گرتا ہے تو اس کا رنگ سرخی مائل ہوتا ہے۔یہ پانی جب بارش کی صورت میں زمین پر گر کر خشک ہوتا ہے تو زمین پر سرخی مائل ریت کی تہہ رہ جاتی ہے۔ لیول 8 وارننگ کو کافی سنجیدہ وارننگ سمجھا جاتا ہے ، حکام نےسانس کے مریضوں کو ان ہیلر اپنے ساتھ رکھنے کو کہا ہے۔

متعلقہ عنوان :