علی ظفر ایشیا کے سب سے پرکشش مردوں میں تیسرے نمبر پرآگئے

پہلی پوزیشن پاکستانی نژاد گلوکار زین ملک نے حاصل کی‘ریتھک روشن دوسری نمبر پر رہے

جمعرات 17 دسمبر 2015 12:21

علی ظفر ایشیا کے سب سے پرکشش مردوں میں تیسرے نمبر پرآگئے

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 دسمبر۔2015ء)پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر ایک سالانہ برطانوی سروے میں ایشیا کے سب سے پرکشش مردوں میں تیسرے نمبر پر آئے ہیں۔ لندن کے اخبار ایسٹرن آئی میں 2015 کے پرکشش ایشیائی مردوں کے حوالے سے سروے ہوا، جس میں پاکستانی گلوکار علی ظفر تیسرے نمبر پر نظر آئے۔

(جاری ہے)

اس سروے میں لاکھوں کی تعداد میں ووٹ حاصل کرکے پہلی پوزیشن برطانوی بینڈ ون ڈائریکشن کے سابق پاکستانی نژاد گلوکار زین ملک نے حاصل کی جبکہ دوسرے پر بولی وڈ اداکار ریتھیک روشن رہے۔

زین ملک اس لسٹ میں سب سے کم عمر پرکشش مرد کے طور پر بھی سامنے آئے۔اگر بات ٹاپ فائیو کی کی جائے تو دو ہندوستانی ٹیلی ویژن اداکار برن دوبتی اور ویون ڈیسینا بھی اس لسٹ میں شامل ہیں۔ٹاپ ٹین کی فہرست میں پاکستانی اداکار فواد خان، سلمان خان، شاہد کپور، شاہ رخ خان اور ہندوستانی ٹیلی ویژن اداکار گورمیت چوہدری شامل ہیں۔