قومی ٹیم کے فزیو تھیراپسٹ بریڈلی رابنسن نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 17 دسمبر 2015 12:36

قومی ٹیم کے فزیو تھیراپسٹ بریڈلی رابنسن نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کر ..

لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار17دسمبر- 2015ء)قومی کرکٹ ٹیم کے فزیو تھیراپسٹ بریڈلی رابنسن نے اپنا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے اپنے اس فیصلے سے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کو آگا ہ کر دیا ہے اور اگلے سال جنوری میں پاکستان کا دورہ نیوزی لینڈ ان کی گرین شرٹس کے ساتھ آخری اسائنمنٹ ہوگی ۔

(جاری ہے)

رابنسن کے مطابق ان کے استعفی دینے کی وجوہات ذاتی ہیں ، بریڈلے روبنسن سابق زمبابوین امپائر این روبنسن کے بیٹے ہیں ۔