یورپی سیاحتی مقام، شنگن، اماراتی شہریوں کے لیے ویزہ فری قرار

جمعرات 17 دسمبر 2015 12:46

یورپی سیاحتی مقام، شنگن، اماراتی شہریوں کے لیے ویزہ فری قرار

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17دسمبر۔2015ء) یورپی پارلیمنٹ نے بھاری اکثریت سے ایک بل کی منظوری دیتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے تمام شہریوں کو یورپی ملکوں کے مشترکہ سیاحتی مقام ”شنگن“ میں بغیر ویزے کے آمد ورفت کی اجازت دینے کا فیصلہ دے دیا ہے ۔ غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے شہریوں کے لیے شنگن کو ویزہ فری قرار دینے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز یورپی پارلیمنٹ کی جانب سے اس پر رائے شماری کی گئی تھی۔ رائے شماری میں 667 ارکان میں سے 537 نے اماراتی شہریوں کے لیے شنگن میں ویزہ فری داخلہ کی حمایت میں رائے دی۔ جس پر اس فیصلے کو عملی طور پر نافذ کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ شنگن نامی سیاحتی مقام یورپی یونین کے 26 ممالک کا مشترکہ سیاحتی مقام ہے، جہاں یورپ کے کسی بھی ملک سے تعلق رکھنے والے شہری بغیر ویزے کے آ جا سکتے ہیں۔ اس مقام کی سیاحتی اہمیت کے پیش نظر کئی دوسرے ملکوں کو بھی ویزہ فری قرار دیا گیا ہے۔