یمن، حوثیوں کا سرحد پار سے سعودی عرب میں حملہ ناکام،جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری

جمعرات 17 دسمبر 2015 12:46

یمن، حوثیوں کا سرحد پار سے سعودی عرب میں حملہ ناکام،جنگ بندی کی خلاف ..

صنعاء(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17دسمبر۔2015ء) یمن میں حوثی باغیوں نے جنگ بندی معاہدے کے باوجود سرحد پار سے سعودی عرب میں حملے کی کوشش کی ہے، تاہم سعودی بارڈر سیکیورٹی فورسز نے یمنی باغیوں کا حملہ ناکام بنا دیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی قیادت میں یمن میں باغیوں کی سرکوبی کے لیے جاری آپریشن جنیوا میں ہونے والے مذاکرات کے اختتام تک روک دیا ہے مگر دوسری جانب حوثی باغی اور سابق منحرف صدر علی عبداللہ صالح کی وفادار ملیشیا سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

جنگ بندی کے باوجود گذشتہ روز حوثی باغیوں نے جنوبی سعودی عرب کے سرحدی شہر نجران میں حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک سعودی سپاہی شہید ہو گیا۔سعودی عرب کی قیادت میں قائم اتحاد کے ترجمان جنرل احمد عسیری نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ حوثیوں کی جانب سے سرحد پار سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ گذشتہ روز بھی یمنی باغیوں کی طرف سے حملے کی کوشش کی گئی تھی مگر اسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :