پی سی بی کا ٹیم کیلئے فٹنس کوچ بھی مقرر کرنے کا فیصلہ

جمعرات 17 دسمبر 2015 12:54

پی سی بی کا ٹیم کیلئے فٹنس کوچ بھی مقرر کرنے کا فیصلہ

کراچی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار17دسمبر- 2015ء) انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں 1-3 اور ٹی 20 سیریز میں 0-3 کی شکست کی بڑی وجہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی خراب فیلڈنگ اور فٹنس کو قرار دیا جا رہا ہے جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے لئے ڈاکٹر توصیف رزاق کو فٹنس کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پی سی بی کے سربراہ شہریار خان کا کہنا ہے کہ توصیف رزاق کا تقرر فٹنس کوچ کے طور پر کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

لاہور میں کیمپ کے دوران فٹنس پر خاص توجہ دی جائے گی ، جن کھلاڑیوں نے سینٹرل کنٹریکٹ کے مطابق اپنی فٹنس پر توجہ نہیں دی اور ٹیم انتظامیہ نے ان کے بارے میں رپورٹ دی ہے ان پر جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی میچ فیس سے جرمانے کی رقم کاٹ لی جائے گی ۔ امریکا میں سے سپورٹس میڈیسن ، ٹریننگ اور ری ہیبلی ٹیشن میں شہرت رکھنے والے توصیف رزاق 1999ء سے 5 سال پاکستان ٹیم کے ساتھ منسلک رہے جب کہ اس کے ساتھ ساتھ وہ قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے ذاتی معالج بھی تھے ۔