ویمن ورلڈ ٹی ٹونٹی ، پی سی بی کا قومی ٹیم کیلئے ہائی پرفارمنس کیمپ لگانیکا فیصلہ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 17 دسمبر 2015 13:04

ویمن ورلڈ ٹی ٹونٹی ، پی سی بی کا قومی ٹیم کیلئے ہائی پرفارمنس کیمپ لگانیکا ..

لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار17دسمبر- 2015ء) اگلے سال بھارت میں شیڈول ورلڈ ٹی ٹونٹی کے ویمن ایونٹ کی تیاری کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے قومی ویمن ٹیم کا ہائی پرفارمنس کیمپ جمعے سے لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے مریدکے میں لگائے جانے والے کیمپ میں 25کھلاڑیوں کو مدعو کیا ہے ، مذکورہ ٹریننگ کیمپ میں محتشم رشید ہیڈ کوچ ، منظور الہی بیٹنگ کنسلٹنٹ اور وسیم حیدر باؤلنگ کوچ ہوں گے ۔ ورلڈ ٹی ٹونٹی کا ویمن ایونٹ اگلے سال 15مارچ سے 3اپریل کے دوران بھارت میں کھیلا جائے گا ۔