ایشیا میں سکیورٹی خدشات کے باعث دورہ نہ کرنیوالے آسٹریلیا کو اپنے ملک میں دہشتگردی کا خطرہ لاحق

جمعرات 17 دسمبر 2015 13:06

ایشیا میں سکیورٹی خدشات کے باعث دورہ نہ کرنیوالے آسٹریلیا کو اپنے ملک ..

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17دسمبر۔2015ء) آسٹریلیا میں بھی سکیورٹی خدشات نے حکام کی نیندیں اڑادیں، کرکٹ میچز کے دوران پیرس حملوں جیسی دہشتگرد کارروائی کا خوف ستانے لگا، باکسنگ ڈے ٹیسٹ سے قبل میلبورن کرکٹ گراوٴنڈ کے گرد جالیوں اور کنکریٹ کی رکاوٹیں کھڑی کردی گئیں۔تفصیلات کے مطابق دیگر ممالک کی سیکیورٹی پر انگلیاں اٹھا کر ٹورز کا بائیکاٹ کرنے والے آسٹریلیا کو خود اپنے ملک میں سلامتی کا خوف ستانے لگا ہے، حکام کو پیرس طرز کے حملوں کی خدشے نے سخت ترین سیکیورٹی انتظامات پر مجبور کردیا۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف 26 دسمبر سے شروع ہونے والے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے حوالے سے میلبورن کرکٹ گراوٴنڈ کے باہر جالیوں اور کنٹریکٹ کی رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

یہ انتظامات ایم سی جی انتظامیہ اور وکٹورین پولیس کی جانب سے کیے گئے، گذشتہ روز اس حوالے سے پریس بریفنگ کا بھی اہتمام ہوا مگر اس میں زیادہ تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیڈیم کے داخلی راستوں پرجالیوں اور کنکریٹ کی اضافی رکاوٹیں بنائی جارہی ہیں جہاں سے تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخل ہونا ہوگا، صرف یہی نہیں بلکہ انھیں میٹل ڈکٹیکٹرز آلات سے بھی گزرنا ہوگا۔

ان انتظامات کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ گراوٴنڈ میں داخل ہونے والے ہر شخص کو100 فیصد چیک کیا جائے،دوسرا مقصد یہ بھی ہے کہ اگرکوئی دھماکا خیز مواد سے خود کو اڑانا بھی چاہیے تو کم سے کم نقصان پہنچے۔