پاکستان سپر لیگ پی سی بی کی عمدہ کاوش ، محمد عامر کے مستقبل کا فیصلہ کرکٹ بورڈ کریگا، شاہد آفریدی

جمعرات 17 دسمبر 2015 13:11

پاکستان سپر لیگ پی سی بی کی عمدہ کاوش ، محمد عامر کے مستقبل کا فیصلہ ..

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 دسمبر۔2015ء) قو می ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ پی سی بی کی عمدہ کاوش ہے‘ محمد عامر کے مستقبل کا فیصلہ کرکٹ بورڈ کرے گا۔ بوم بوم آفریدی نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی دکھانے کا عزم بھی ظاہر کرتے ہوئے قوم سے دعاؤں کی اپیل بھی کی۔تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر شاہد آفریدی نے ملتان میں اے پی ایس شہداء کی یاد میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کا انعقاد خوش آئند ہے۔ فاسٹ باولر محمد عامر کے مستقبل کا فیصلہ کرکٹ بورڈکرے گا۔شاہد آفریدی نے آئندہ سال بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی دکھانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔ قومی کرکٹر نے شہداء کی یاد میں شمعیں بھی روشن کیں اور کہا کہ سانحہ پشاور نے پوری قوم کویکجا کردیا اور ملک سے دہشت گردی کا ناسور ختم کرنے کے لئے ایک تازہ ولولہ دیا۔ اس موقع پر حاضرین شاہد آفریدی کے ساتھ سیلفیاں بھی بناتے رہے۔

متعلقہ عنوان :