سہرا ، شیروانی، کلہہ ، کھوسا تیار ،قومی ہاکی ٹیم کے گول کیپر عمران بٹ 20دسمبر کو دولہا بنیں گے

جمعرات 17 دسمبر 2015 13:11

سہرا ، شیروانی، کلہہ ، کھوسا تیار ،قومی ہاکی ٹیم کے گول کیپر عمران بٹ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 دسمبر۔2015ء) قومی ہاکی ٹیم کے مایہ ناز گول کیپر عمران بٹ شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں اور ان کا سہرا ‘ شیروانی‘ کلہہ اور جوتا سب تیار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ہاکی ٹیم کے گول کیپر عمران بٹ کی شادی بیس دسمبر کو ہے جس کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ بارات پر وہ اپنے پسندیدہ ڈیزائنر کی تیارکردہ گولڈن کامدانی والی ویلویٹ کی کالی شیروانی‘ میرون کلہے اور میچنگ کھسے میں نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

عمران کہتے ہیں کہ شاندار پرفارمنس سے جیسے کئی انٹرنیشنل میچز کو یادرگار بنایا ویسے ہی اپنی شادی کو بھی یادگار بنانا چاہتے ہیں۔ شادی میں شرکت کیلئے انگلینڈ سے دولہے کے ماموں اہل خانہ سمیت پہنچ چکے ہیں۔ دیگر عزیزواقارب کی آمد بھی جاری ہے۔ سب ہی تقریبات کے حوالے سے پرجوش دکھائی دیتے ہیں۔شادی میں ابھی کچھ روزباقی ضرور ہیں مگر گھر والوں کے چہرے ابھی سے کھل اٹھے ہیں۔ دولہن والوں کو ہرانے کیلئے گانوں کے مقابلے کیلئے پریکٹس بھی جاری ہے۔ مایہ ناز گول کیپر کی شادی میں چند ہی روز باقی ہیں اور انکے اہل خانہ کی کوشش ہے کہ تیاریوں میں کسی بھی قسم کی کمی نہ رہ جائے۔