شادی کا مطالبہ ، مصری شخص نے اپنی گرل فرینڈ کو موت کے گھاٹ اُتار دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 17 دسمبر 2015 13:16

شادی کا مطالبہ ، مصری شخص نے اپنی گرل فرینڈ کو موت کے گھاٹ اُتار دیا

قاہرہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17دسمبر 2015 ء): مصری شخص نے شادی کا مطالبہ کرنے پر ایک ساتھی کے ساتھ مل کر اپنی گرل فرینڈ کو موت کے گھاٹ اُتار دیا . تفصیلات کے مطابق 20 سالہ مصری نوجوان نے شادی کا مطالبہ کرنے پر اپنے 28 سالہ دوست کے ساتھ مل کر اپنی گرل فرینڈ کو قتل کر دیا جس کے بعد پولیس نے 20 سالہ مصری نوجوان کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا.

(جاری ہے)

مقامی اخبار نے پولیس ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ نامعلوم شخص نے پولیس کے سامنے اپنے جُرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے جبکہ 18 سالہ لڑکی، جو کہ اسکول کی طالبہ تھی ، کی لاش کو قریبی دلدل سے بر آمد کیا گیا. پولیس ترجمان نے بتایا کہ 20 سالہ نوجوان نے اعترافٍ جُرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے اپنی گرل فرینڈ کو دوست کی مدد سے گلا گھونٹ کر قتل کیا جس کے بعد اس کا موبائل فون بھی چُرا لیا.