گھوٹکی ،مفت دودھ نہ دینے پر پولیس اہلکار کا دودھ فروش پر تشدد

جمعرات 17 دسمبر 2015 13:23

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 دسمبر۔2015ء) گھوٹکی میں دودھ مفت میں نہ دینے پرپولیس اہلکار ساتھیوں سمیت دودھ فروش پر ٹوٹ پڑا۔بھرے بازارمیں تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

(جاری ہے)

بھٹائی چوک کے قریب دودھ مفت نہ دینے پر پولیس اہلکار نے ساتھیوں سے مل کر دودھ فروش پر تشدد کیا اور دودھ فروش کو بازار میں گھسیٹتے رہے اور تمام دودھ بھی گرا دیا۔دودھ فروش کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار روز مفت میں دودھ لے جاتا تھا۔آج پولیس اہلکار سے دودھ کے پیسے طلب کیے اور مفت دودھ دینے سے انکار کیا تو پولیس کیطرف تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :