رینجرز کے اختیارت میں کمی کراچی کو اندھیروں میں دھکیلنے کی سازش ہے‘ سابق عسکری قیادت

جمعرات 17 دسمبر 2015 13:25

رینجرز کے اختیارت میں کمی کراچی کو اندھیروں میں دھکیلنے کی سازش ہے‘ ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 دسمبر۔2015ء) سابق فوجیوں کی تنظیم پیسا نے حکومت سندھ کی جانب سے رینجرز کی اختیارات میں کمی کے فیصلے کی مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی مفاد کے خلاف اس فیصلے سے کراچی کی روشنیاں لوٹانے والا ادارہ پولیس سے بھی کمزور ہو جائے گا بلکہ چوکیداری کے فرائض تک محدود ہو جائے گا جس سے کراچی دوبارہ دہشت گردی اور کرپشن میں ڈوب جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار پیسا کے صدر جنرل علی قلی خان نے پیسا کی ہنگامی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جنرل علی قلی خان نے کہا کہ رینجرز کے فرائض سے دہشت گردی کو منہا کرنا اوردہشت گردی میں میں ملوث افراد کے سہولت کاروں کو تحویل میں لینے سے قبل وزیر اعلیٰ کی منظوری سب سے زیادہ نقصان دہ شق ہے جس سے دہشت گردوں کی گرفتاری ناممکن ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

اگر حکومت سندھ رینجرز کے متعلق اپنا فیصلہ واپس نہیں لیتی تو بے دست و پارینجرز کواس صوبہ سے واپس بلا لیا جائے۔

پیسا کے ممبران نے پاکستان افغانستان اور دیگر ممالک کے سربراہوں کی میٹنگ کو خوش آئند قرار دیا اور آرمی پبلک سکول کے شہداء کی یاد میں منعقدہ تقریبات پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قوم کے دہشت گردوں کے خلاف عزم کا پتہ چلتا ہے۔ اجلاس میں اجلاس میں ایڈمرل تسنیم، برگیڈئیر میاں محمود،جنرل نعیم اکبر، برگیڈئیر عربی خان، برگیڈئیر سائمن شرف، میجر فاروق حامد خان، میجر محمد اکرم اور برگیڈئیر محمود الحسن بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :