نیویارک میں سول جج کی نشست حاصل کرنے والی مسلمان خاتون کا قرآن پاک پر حلف، سوشل میڈیا پر ویڈیو نے دھوم مچا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 17 دسمبر 2015 13:25

نیویارک میں سول جج کی نشست حاصل کرنے والی مسلمان خاتون کا قرآن پاک پر ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17دسمبر 2015 ء) : بروکلیمن میں ایک مسلمان خاتون نے سول جج کے عہدے کے لیے اپنی حلف برداری کی تقریب میں بائبل کی بجائے قرآن پاک پر حلف لیا . تفصیلات کے مطابق کیرولین واکر ڈیالو نامی ایک مسلمان خاتون نے گذشتہ ماہ نیویارک میں سول جج کی نشست حاصل کی جس کے بعد کیرولین نے مسلمان ہونے کے ناطے اپنے عہدے کا حلف امریکی آئین اور بائبل کی بجائے قرآن پاک پر لینے کا فیصلہ کیا.

کیرولین کی حلف برداری کی اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ایک تہلکہ مچا دیا ہے. کیرولین کی ویڈیو کو کچھ وقت میں ہی سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل ہو گئی ہے .

(جاری ہے)

کیرولین کے اس اقدام کو جہاں مسلمان کمیونٹی کی جانب سے سراہا گیا وہیں کچھ امریکیوں نے سوشل میڈیا پر امریکی حکام کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا. سوشل میڈیا صارفین میں سے کچھ افراد کا کہنا تھا کہ امریکہ میں شریعت کے نفاذ میں اب کچھ ہی دیر باقی ہے، تو کسی نے کیرولین کو نیچ اور گھٹیا قرار دیا.

کچھ امریکی فیس بک صارفین نے اس اقدام کو سراہا اور تعریف بھی کی. جبکہ کیرولین ڈیالو نے اس عہدے کے ملنے پر اللہ کا شکر ادا کرنے کے ساتھ اپنی کمیونٹی کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس پر اعتبار کر کے اس عہدے پر فائر ہونے میں مدد کی. کیرولین کے قرآن پاک پر لیے گئے حلف کی ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :