امریکا کا ترکی سے جنگی طیارے واپس بلانے کا اعلان

جمعرات 17 دسمبر 2015 13:30

امریکا کا ترکی سے جنگی طیارے واپس بلانے کا اعلان

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 دسمبر۔2015ء ) امریکا نے ترکی سے اپنے فائٹر جیٹ طیارے واپس بلانے کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا نے ترکی کے فوجی اڈے انسرلنک میں موجود بارہ جنگی طیارے واپس بلانے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ دفاع کے مطابق یہ جیٹ طیارے شام میں داعش کے خلاف فضائی کارروائی کے لیے تعینات کیے گئے تھے۔ یورپ کے لیے خطرات کم ہونے کے بعد ان طیاروں کو اب واپس بلایا جارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :