روس کی طرف سے بحری جہاز پکڑے جانے کے بعد ترکی نے بھی 27روسی جہاز پکڑلیے، کشیدگی میں مزید اضافہ

جمعرات 17 دسمبر 2015 13:30

روس کی طرف سے بحری جہاز پکڑے جانے کے بعد ترکی نے بھی 27روسی جہاز پکڑلیے، ..

استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 دسمبر۔2015ء ) لڑاکا طیارے کی تباہی کے بعد روس کی طرف سے 8ترک بحری جہاز پکڑے جانے کے بعد ترکی نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے 27روسی جہاز پکڑلیے جس کے بعد دونوں ممالک میں کشیدگی مزید بڑھ گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 24نومبرکو فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ترکی کی طرف سے مارگرائے جانیوالے روسی طیارے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کشیدہ ہیں اور اس کی وجہ سے سمندری تجارت بھی متاثر ہے۔

ذرائع کے حوالے سے بتایاگیاکہ طیارے کی تباہی کے اگلے ہی ہفتے روس نے بحیرہ اسود میں ترک پرچم والے پانچ کمرشل بحری جہاز پکڑلیے تھے جبکہ 15دسمبرتک پکڑے گئے ترک جہازوں کی تعداد 8ہوچکی ہے۔رپورٹ کے مطابق اس ضمن میں ترکی نے برف پگھلنے کی توقعات کے پیش نظر ابتدائی طورپر کچھ نہیں کیا تاہم ترکی نے جہاز پکڑنے کا کام جاری رکھا تو ترکی نے بھی ’جذبہ خیرسگالی کے اصول کے مطابق ‘ویسا ہی کرنے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

ترک حکام نے بھی ضروری کاغذات نہ ہونے وغیرہ کی وجوہات پر 15دسمبرتک 27روسی جہاز پکڑلیے۔ذرائع کے مطابق اس معاملے پر دونوں ممالک کے حکام نے ای میل کے ذریعے رابطہ شروع کردیاہے اور روسی حکام نے اس ضمن میں ترکی سے بات چیت کرنے کا عندیہ دیدیاہے تاہم یہ واضح نہیں کہ کب اور کہاں گفتگوہوگی ، فریقین نے اس معاملے کو حل کرنے پر اتفاق کیاہے۔

متعلقہ عنوان :