کنگنا رناوت نے فلمی دنیا کا دوسرا بڑاایوارڈ لینے سے انکار کردیا
جمعرات 17 دسمبر 2015 13:34
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 دسمبر۔2015ء) بالی ووڈ میں اپنے کردار میں ڈھل جانے کے حوالے سے مشہور اداکارہ کنگنا رناوت نے دوسرے بڑے فلمی ایوارڈ کی تقریب میں ایوارڈ لینے سے انکار کردیا۔بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت اپنے کردار میں ڈھل جانے کے حوالے سے شہرت رکھتی ہیں انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز دوسرے درجے کی فلموں سے کیا لیکن انتھک محنت کے باعث فلم نگری میں اپنا مقام بنانے میں کامیاب ہوگئیں جب کہ اداکارہ کنگنا رناوت رواں سال اپنی کارکردگی کی بنیاد پر قومی ایوارڈ حاصل کرچکی ہیں تاہم انہوں نے گزشتہ دنوں دوسرے بڑے فلمی ایوارڈ کی تقریب میں ایوارڈ لینے سے انکار کردیا۔
بالی ووڈ کے دوسرے بڑے فلمی ایوارڈ بگ اسٹار انٹرٹینمنٹ 2015 کی تقریب میں فلم ”تنو ویڈز منو ریٹرن“ میں بہترین اداکاری پر اداکارہ کنگنا رناوت کو ”بہترین اداکارہ“ کے ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا جب کہ ایوارڈ لینے کے لیے اداکارہ کی تقریب میں شرکت بھی ضروری تھی جس پر انہوں نے ایوارڈ کی تقریب میں شرکت سے صاف انکار کردیا اور اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلم نگری میں ایوارڈز کی تقریبات اپنی ریٹنگ بڑھانے کے لیے ہوتی ہیں اسی لیے کسی بھی ایوارڈز کی تقریبات میں شرکت سے گریز کرتی ہوں اور صرف اپنے کام پر توجہ رکھتی ہوں۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت اپنی نئی آنے والی فلم”رنگون“کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔
متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سلمان خان فائرنگ کے واقعے کے بعد دبئی روانہ
-
میرے لیے ایم فِل کی ڈگری لینا بائیں ہاتھ کا کھیل ہے: حریم شاہ
-
عالمی شہرت یافتہ اداکار و کمپیئر معین اخترکی 13ویں برسی22اپریل کومنائی جائے گی
-
نینا گپتا اورویوین رچرڈز کی بیٹی مسابا کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع
-
50 سال سے زائد عمر کی خواتین سرخ لپ اسٹک لگاتے ہوئے شرماتی ہیں، ٹوئنکل کھنہ
-
فلم کی کمائی کے پہلے چیک سے چائے اور پکوڑے والے کا ادھار چکایا تھا،منوج باجپائی
-
سلمان خان اگلے ماہ فلم سکندر کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے
-
بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر کی کروڑوں کی جائیداد ضبط
-
اپنے لیے خود کھڑی ہوں، کہیں سے مدد نہیں آئیگی، مایا خان کا خواتین کو مشورہ
-
میں نے کبھی دوبارہ شادی کرنے کا سوچا بھی نہیں، ابرارالحق
-
سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کیلئے 4 لاکھ کی ڈیل تھی، ملزمان کا انکشاف
-
سلمان خان کے گھر کے باہر سیکیورٹی بڑھادی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.