بھارت میں انتہا پسندوں کا ٹولہ موجود ہے ، حالیہ دورہ بھارت میں ہر جگہ عزت و احترام دیا گیا ‘ نسیم وکی

جمعرات 17 دسمبر 2015 13:34

بھارت میں انتہا پسندوں کا ٹولہ موجود ہے ، حالیہ دورہ بھارت میں ہر جگہ ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 دسمبر۔2015ء) فلم ، ٹی اور تھیٹر کے نامور کامیڈین اداکار نسیم وکی نے کہا ہے کہ میں حال ہی میں بھارت سے شو کی ریکارڈنگ کرنے کے بعد واپس آیا ہوں اور دورہ بھارت کے دوران مجھے کسی نے بھی تنگ نہیں کیا ، ہر جگہ مجھے عزت و احترام دیا گیا ۔ ” اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 دسمبر۔2015ء“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بھارت میں انتہا پسندوں کا ایک ٹولہ موجود ہے جو دونوں ملکوں کے درمیان اچھے تعلقات کر خراب کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ۔

لیکن بھارتی عوام بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان امن اور دوستی کے خواہاں ہیں ۔ انہوں نے کہ انتہاء پسند ہر ملک میں ہوتی ہے مگر اس کو مثبت انداز میں استعمال کیا جائے تو دنیا میں امن قائم ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

نسیم وکی نے کہا کہ فنکار بڑا حساس ہوتا ہے ، پاکستان اور بھارت کے فنکاروں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کریں ۔ جس طرح ہمارے فنکار بھارت جاتے ہیں اسی طرح بھارتی فنکار بھی یہاں آتے ہیں جن کو ہم اپنے سر آنکھوں میں بٹھاتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہاکہ میری کوشش ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ اور ہاکی سمیت ہر طرح کے کھیلوں کے مقابلے ہوں ۔ اس سے دوریاں ختم ہو ں گی ۔

متعلقہ عنوان :