آئندہ صرف بڑے ڈائریکٹر کے ساتھ فلموں میں کام کروں گا ‘ اکرم اداس

جمعرات 17 دسمبر 2015 13:34

آئندہ صرف بڑے ڈائریکٹر کے ساتھ فلموں میں کام کروں گا ‘ اکرم اداس

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 دسمبر۔2015ء) اداکار اکرم اداس نے کہا ہے کہ آئندہ صرف بڑے ڈائریکٹر کے ساتھ فلموں میں کام کروں گا ، چھوٹی فلموں میں کام کر کے نہ اپنا اور نہ دوسروں کا وقف ضائع کروں گا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے پہلے متعدد فلموں میں اداکاری کی ہے مگر افسوس کہ وہ توقعات کے مطابق کامیابی حاصل کرنے میں ناکام ثابت ہوئیں ۔ اکرم اداس نے کہاکہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ میں کسی چھوٹی پروڈکشن کی بجائے بڑے ڈائریکٹر کے ساتھ کام کروں جو میری صلاحیتوں کے مطابق مجھ سے کام لے سکے ۔