فلمسٹار میرا کو انگلش سکھانے والے ٹیوٹر نے دو ماہ بعد ہی ہاتھ کھڑے کر لیے

جمعرات 17 دسمبر 2015 13:38

فلمسٹار میرا کو انگلش سکھانے والے ٹیوٹر نے دو ماہ بعد ہی ہاتھ کھڑے کر ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 دسمبر۔2015ء) فلمسٹار میرا کو انگلش سکھانے والے ٹیوٹر نے دو ماہ بعد ہی ہاتھ کھڑے کر لیے ۔ ذرائع کے مطابق فلمسٹار میرا نے اپنی انگلش کو بہتر بنانے کے لئے 35ہزار ماہوار پر ایک ٹیوٹر رکھا تھا تاہم دو ماہ بعد ہی ٹیوٹر نے اپنے ہاتھ کھڑے کر دیئے اور میرا کو مزید انگلش پڑھانے سے معذرت کر لی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیوٹر وقاص غوری نے اس وجہ سے میرا کو پڑھانے سے انکار کیا ہے کہ میرا کی زیادہ توجہ نہیں تھی اور زیادہ تر وقت وہ لاہور سے باہر وقت گزارتی تھیں اور جو کچھ بھی ان کو انگلش کے حوالے سے بتایا جاتا تھا وہ ہمیشہ اس کے برعکس جواب دیتی تھیں جس سے تنگ آکر ٹیوٹر نے مزید آگے پڑھانے سے انکار کر دیا ۔

اس حوالے سے میرا کا موقف جاننے کے لئے ان سے رابطہ کیا گیا تو ان کا موبائل مسلسل آف تھا ۔

متعلقہ عنوان :