شوبز حلقوں کا اداکارہ سنگم رانا کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ

جمعرات 17 دسمبر 2015 13:40

شوبز حلقوں کا اداکارہ سنگم رانا کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 دسمبر۔2015ء) شوبز حلقوں نے اداکارہ سنگم رانا کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کر تے ہوئے کہاہے کہ سنگم رانا کو جائیداد ہتھیانے کی خاطر قتل کیا گیا ہے ، قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔

(جاری ہے)

شوبز حلقوں نے اداکارہ سنگم رانا کے قاتل تاحال گرفتار نہ کیے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سنگم رانا کا قتل بھی سلطان راہی ، نادرا ، انجمن شہزادی کی طرح فائلوں میں دب جائیگا ۔

ان حلقوں کا کہنا تھاکہ سنگم رانا نے حال ہی میں 80لاکھ مالیت کا ایک گھر خریدنے کے ساتھ ایک گاڑی بھی خریدی تھی اور اسی کو ہتھیانے کے لئے سنگم رانا کو قتل کرکے خودکشی کارنگ دیاجا رہا ہے ۔ اعلیٰ پولیس حکام سے مطالبہ ہے کہ سنگم رانا کے قاتلوں کو جلد سے جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :